18 جنوری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کےوزير خارجہ نے کہاہے کہ ايٹمي معاملات پر ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے مذاکرات استنبول ميں ہوں گے.

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے جو اس وقت ترکي کے دورے پر ہيں انقرہ ميں اپنے ايک بيان ميں کہا کہ ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو ان مذاکرات کے بارے ميں ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي اور يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کھيترين اشٹون سے رابطے ميں ہيں اور جلد ہي ان مذاکرات کي تاريخ کا بھي اعلان کرديا جائے گا -

وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے ترکي کےعوام کو ايراني عوام کا دوست قرارديا اور کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہت ہي گہرے ہيں - علي اکبر صالحي نے جو ايران و ترکي کے مشترکہ اقتصادي تعاون کے کميشن کے تيئيسويں اجلاس ميں شرکت کے لئے انقرہ گئے ہوئے ہيں ترکي کے صدر عبداللہ گل اور وزير اعظم رجب طيب اردوغان سے بھي الگ الگ ملاقات کي - ان ملاقاتوں ميں اہم دوطرفہ اور علاقائي و عالمي مسائل پر تبادلہ خيال کيا گيا.........

/169